ترکی کے وزیر خارجہ نے قطر اور امریکہ کے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ جبکہ 4 عرب ممالک نے امیرکہ اور قطر کے معاہدے کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو  نے قطر اور امریکہ کے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ جبکہ 4 عرب ممالک نے امیرکہ اور قطر کے معاہدے کو رد کردیا ہے۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ قطر نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور قطر پر 4 عرب ممالک کے  دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سےالزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ترکی قطر کے ساتھ ہے۔