مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے ردباغ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران جھڑپ مين تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ، ہلاک ہونے والوں میں جاوید شیخ، داؤد احمد اور عاقب گل شامل ہیں۔ کشمیرپولیس کے مطابق علیحدگی پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔
اجراء کی تاریخ: 12 جولائی 2017 - 14:00
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔