پاکستانی سپریم کورٹ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر جعلی اورجھوٹی دستاویزات جمع کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے جرم قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر جعلی اورجھوٹی دستاویزات جمع کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے جرم قراردیا ہے۔ گذشتہ روز پیش کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق، مریم نواز، ان کے بھائی حسن اور حسین نواز اور ان کے خاوند کیپٹن محمد صفدر نے سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی دستاویزات پیش کیں.واضح رہے کہ رپورٹ میں مریم نواز پر آمدن سے زائد اور نامعلوم ذرائع سے اثاثے جمع کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں. جے آئی ٹی کے مطابق وزير اعظم نواز شریف کی آمدن اور دولت کے درمیان مطابقت نہیں پائی جاتی ہے۔