مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ہندوستانی ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات روہتاس، وشالی، بھوج پور، بکسر اور سمستی پور میں ہوئے ہیں تاہم سب سے زیادہ ہلاکتیں روہتاس میں ہوئی ہیں۔ مقامی حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے فی کس چار لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2017 - 13:34
ہندوستان کی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔