بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرین کے ممتاز عالم دین اور بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو 45 دن گزر گئے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرین کے ممتاز عالم دین اور بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو 45 دن گزر گئے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا 23/ 5/ 2017 میں محاصرہ کیا اور اس وقت سے لیکر اب تک شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ مظآلم کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی حکومت نے مظاہروں میں شرکت کرنے والے 70 علماء کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت بھی ایک سال سے سلب کررکھی ہے۔ بحرین کی ظالم و جابر حکومت بحرینی شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا کرنے نہیں دیتی اور اس کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔