اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2017 - 12:37

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی آج صبح اسرائیل کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اسرائیل کے خونخوار وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی آج صبح اسرائیل کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اسرائیل کے خونخوار وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی ایک ایسے وقت پر اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب ان دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات بے حد مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت اگرچہ ماضی میں فلسطینی جدوجہد کا حامی رہا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب مودی سرکار اسرائیلی مؤقف کی خاموش حمایت میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے بعض عرب اور مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف اپنا مؤقف بد دیا ہے، مسلم ممالک میں مصر، ترکی، قطر ، سعودی عرب  اور اردن کے اسراغيل کے ساتھ قریبی اور سفارتی تعلقات ہیں قائم ہیں۔ واضح رہے کہ نریندر مودی اپنا دورہ اسرائیل مکمل کرنے کے بعد 6 جولائی کی شام جرمنی کےلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ جی 20 کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔