امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مرید سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور ابو ظہبی کے ولیعہد سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور عرب ممالک میں اتحاد قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مرید سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور ابو ظہبی کے امیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور عرب ممالک میں اتحاد قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی صدر نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بظاہر عرب ماملک میں اتحاد پر زوردیا ہے۔ امریکی صدر نے دہشت گردی کی مالی حمایت ترک کرنے پر بھی زوردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قطر اور سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک میں کشیدگي کا اصلی سبب خود امریکی صدر ہیں جس کے دورہ ریآض کے بعد سعودی رعب اور قطر کے درمیان تعلقات بہت زیادہ کشیدہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ  سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک مصر ، بحرین اور امارات نے قطر کو 13 مطالبات تسلیم کئے جن پر عمل کرنے کے لئے دس دن کی مہلت دی تھی جو کل رات ختم ہوگئی جبکہ کویت کی ثالثی پر مزید 2 دن کی مہلت بڑھا  دی گئی  ہے ادھر قطر نے سعودی عرب کے مطالبات کو قطر کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قراردیدیا ہے۔