پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر جان مک کین کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر جان مک کین کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نےمشکلات کے باوجود خطے کے امن واستحکام کیلئےبھرپورکرداراداکیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کو خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ امن و استحکام کیلئے پاک امریکہ سکیورٹی تعاون اہمیت کاحامل ہے۔