مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک نے قطر کو 13 مطالبات تسلیم کرنے کے لئے مزید 2 دن کی مہلت دی ہے جبکہ قطر نے سعودی عرب کے مطالبات کو قطر کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قراردیدیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو پیش کئے گئے مطالبات کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگئی۔کویت نے ڈیڈلائن ختم ہونے کے مزید دو دن اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ قطر کو دی گئی ڈیڈلائن کو آگے بڑھائیں ۔ جس کے بعد سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے قطر کو دی گئی ڈیڈلائن میں دو دن اضافے کا اعلان کیا ہے ۔سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے قطر کو 13 مطالبات کی فہرست پیش کر کے دس روز کی ڈیڈلائن دی تھی جو اتوار کی رات ختم ہوگئی ۔قطر کا کہنا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی بند کرنے، قطر سے ترک فوجی اڈے کے خاتمے اور ایران سے تعلقات منقطع کرنے جیسے مطالبات اس کی خودمختاری پر حملہ ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2017 - 10:43
سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک نے قطر کو 13 مطالبات تسلیم کرنے کے لئے مزید 2 دن کی مہلت دی ہے جبکہ قطر نے سعودی عرب کے مطالبات کو قطر کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قراردیدیا ہے۔