جرمن پولیس نے آؤگسبرگ اور وُرسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس نے آؤگسبرگ اور وُرسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔پولیس کےمطابق گرفتار افراد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے جس کے لیے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا جب کہ گرفتار پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔