مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کل 30 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے قطر کو پیش کئے 13 مطالبات پر مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سعودی عرب نے قطر سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کو بھی بند کردے۔ سعودی عرب کے اس مطالبے کو ترکی نے بھی رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور ترکی کے باہمی معاہدے کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2017 - 13:42
قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ 30 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے۔