مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بعض اعلی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ ملک سلمان نے گذشتہ ہفتہ برطرف کئے جانے والے ولیعہد محمد بن نائف کو گھر میں نظر بند کردیا ہےتاکہ وہ نئے ولیعہد اور بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کی مخالفت نہ کرسکیں۔ امریکی اخبار نے سعودی عرب کے سلطنتی خاندان کے قریب 4 امریکی حکام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ولیعہد کے عہدے سے بر طرف کئے گئے ولیعہد محمد بن نائف کو جدہ میں ان کے محل میں نظر بند کردیا گیا ہے اور اسے اپنے محل سے خارج ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق محمد بن نائف کو ہر قسم کی ممکنہ مخالفت کے پیش نظر گھر میں قید کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ اپنے بیٹے کو عنقریب بادشاہت کے تخت پر بٹھانے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو سعودی بادشاہ اور اس کے بیٹے کی مخآلفت کرنے کا حق نہیں ہے۔ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ اپنے 31 سالہ بیٹے کو آل سعود خاندان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی اندرونی سطح پر مخالفت کی جارہی ہے۔ کیونکہ محمد بن سلمان نے امریکی اشاروں پر سعودی عرب کو علاقائی جنگوں میں دھکیل دیا ہے محمد بن سلمان کو ولیعہد بنانے میں امریکہ نے بھی کلیدی کردارادا کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2017 - 12:45
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے سعودی عرب کے بعض حکام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ ملک سلمان نے گذشتہ ہفتہ برطرف کئے جانے والے ولیعہد محمد بن نائف کو گھر میں نظر بند کردیا ہےتاکہ وہ نئے ولیعہد اور بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کی مخالفت نہ کرسکیں۔