پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار حادثے میں ملوث وہابی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار حادثے میں ملوث وہابی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جب کہ متاثرین کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کو نسلی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش دشمن ایجنسیوں اور اسپانسرڈ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ہمارے دشمن دہشت گردی کے ذریعہ ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ فرقہ واریت اور نسلی تعصب کو ہوا دے کر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس کا جواب ہمیں قومی اتحاد کا مظاہرہ کرکے دینا چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں جو پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل طور پر احترام کرتے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم مہم کو شکست دینے کے لیے حالیہ دنوں میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء سے رابطے بھی کیے ہیں۔ آرمی چیف نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پاراچنار دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ متاثرین کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے گی۔  ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ سے منسلک وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرتے ہوئے شیعل مسلمانوں کو اپنی بربریت اور دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے جن کا تعلق شیعہ مسلمانوں سے ہے ۔