ہندوستانی فوج کے ایک افسر کی ہلاکت کے بعد شروع کئے گئے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے ایک  افسر کی ہلاکت کے بعد شروع کئے گئے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں مزید 2 علیحدگی پسند  ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح  رہے کہ 24 جون کو سری نگر کے پنتھا چوک پر ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے 18 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 2 علیحدگی پسند  ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک اسکول کا محاصرہ کیا، جہاں کشمیری علیحدگی پسند موجود تھے۔