مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کےفروغ،انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگرامورپر بات ہونے کا امکان ہے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ دورے میں ہندوستانی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جون 2017 - 13:15
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔