مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبہ شبوہ میں امریکی فوج کے ہوائی حملے میں القاعدہ کا رہنما ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکی فوج کے بیان کے مطابق ابو خطاب الاعلاقی یمن میں القاعدہ کا رہنما تھا جو امریکی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کیا کرتا تھا جسے امرکی فوج نے ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ابو خطاب الاعلاقی کا سعودی عرب میں کافی اثر و رسوخ تھا۔
اجراء کی تاریخ: 23 جون 2017 - 01:23
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبہ شبوہ میں امریکی فوج کے ہوائی حملے میں القاعدہ کا رہنما ابو خطاب الاعلاقی ہلاک ہوگیا ہے۔