بحرینی عوام اور شیعہ علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے آل خلیفہ حکومت نے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے ممتاز عالم دین حسین الستری کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اللولؤ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی عوام اور شیعہ علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے آل خلیفہ حکومت نے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے ممتاز عالم دین حسین الستری کو گرفتار کرلیا ہے۔ بحرین کی امیرکہ نواز حکومت نے بحرین کے مزید 4 ممتاز علماء کو بھی اتوار کے دن تفتیش کے لئے حاضر کیا تھا۔ بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو دبانے کے لئے ان پر ہر قسم کا ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے۔