روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں داعش پر کیے گئے روس کے ایک فضائی حملے میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں داعش پر کیے گئے روس کے ایک فضائی حملے میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  روسی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق رقہ میں فضائی کارروائی 28 مئی کو کی گئی جس میں داعش کے اعلی کمانڈروں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا گیا تھا،اجلاس میں داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی بھی موجود تھا۔ کچھ دنوں قبل برطانوی ذرائع ابلاغ  نے شامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے البغدادی کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی ،جس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔