روسی وزارت دفاع نےممکنہ طور پر امکان ظاہر کیا ہے کہ شام کے شہر الرقہ پر روس کے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نےممکنہ طور پر امکان ظاہر کیا ہے کہ شام کے شہر الرقہ پر روس کے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی ہلاک ہوگئے ہیں۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ رقہ پر روس کے فضائی حملے میں داعش دہشت گرد تنظیم کا خلیفہ ہلاک ہوگیا ہو۔ روس کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے رقہ میں داعش کے اعلی کمانڈروں کے ایک اہم اجلاس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں قوی امکان ہے کہ داعش سربراہ ابو بکر بغدادی ہلاک ہوگیا ہو۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے گذشتہ ماہ 28 مئی کو رقہ میں داعشی کمانڈروں کے ایک اہم اجلاس پر بمباری کی ، جس میں بغدادی کے ہلاک ہونے کے قوی امکان ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں داعش کے 30 اعلی کمانڈروں سمیت بغدادی کے حامی 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں رقہ کا امیر ابو الحاج المصری ، ابراہیم النائف اور داعش کے سکیورٹی کے  انچاج سلیمان الشواح شامل ہیں۔