مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں تعینات امریکی خاتون سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قطرمیں امریکی خاتون سفیرڈیناشیل اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ توئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا تھا اس ماہ قطر میں تعیناتی کے میرے3سال پورے ہوچکے ہیں ، اس دوران اپنے ملک کی خدمت کرنے پر مجھے فخر حاصل ہے اور میں اپنی ساری زندگی اہل قطر کی جانب سے دیئے جانے والے پیار کو نہیں بھولوں گی، اس حوالے سے میں بہت جلد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے مزید اعلان کروں گی. واضح رہے کہ عرب ممالک کے تنازعے کے بعد خاتون سفیر نے قطر کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 14 جون 2017 - 12:16
قطر میں تعینات امریکی خاتون سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔