اجراء کی تاریخ: 11 جون 2017 - 02:04

سعودی عرب کی حمایت یافتہ عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران میں کرچکی ہے سعودی عرب نے شام اورعراق میں داعش کو بےپناہ مدد فراہم کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران میں کرچکی ہے سعودی عرب نے شام اورعراق میں داعش کو بےپناہ مدد فراہم کی ۔ اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو امریکی صلیبی اتحاد کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسخروں اور احمقوں کا اتحاد ہے۔ واضح رہے کہ داعش وہی گروپ ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے اور اسرائیل کو مضبوط بنانے کے لئےتشکیل دیا تھا یہی وجہ ہے کہ داعش نے آج تک ایک گولی بھی اسرائیل کی طرف فائر نہیں گی ، وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو آج بھی امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے۔