مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔قطر کے اعلی اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی صورت میں رائٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کو ہمسایہ ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے اور قطر کے بادشاہ اس صورتحال میں ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ قطر کے اہلکار کے مطابق قطر کے بادشاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قطر اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی پیشکش کو رد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات ، مالدیپ ، لیبیا اور یمن کی مستعفی حکومت نے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے ساتھی ممالک نے امریکی صدر کے اشاروں پر ایسا کیا ہے کیونکہ قطر نے امریکی صدرٹرمپ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کے دوران ٹیکس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے امریکی پشتپناہی میں قطر کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 جون 2017 - 02:12
قطر کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔