مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کی قطر کے خلاف کارروائی جاری ہے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند اور قطر کی تمام سائٹوں کو فیلٹر کرنے کے بعد اب قطر ایئرویزکے تمام دفاتر بند کردیئے ہیں سعودی عرب نے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستے بھی قطر پر بند کردیئے ہیں۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس نے قطر کی فضائی کمپنی ’قطر ایئرویز‘ کا مملکت کے لیے لائسنس منسوخ کر کے اُس کے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں۔اس سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر قطر کے تمام نجی اور تجارتی طیاروں پر ہوگا اور ان طیاروں پر سعودی عرب کی فضائی حدود پار کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔اتھارٹی نے بتایا کہ اس نے سعودی عرب کی تمام تجارتی اور نجی فضائی کمپنیوں کو قطر کے لیے پروازوں سے روک دیا ہے۔یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور تمام بری، بحری اور فضائی راستوں کی بندش کے بعد سامنے آیا ہے۔سعودی عرب نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عآغد کردی ہین جبکہ قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے بھی ایسے ہی اقدامات کا اعلان کیاہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور سعودی عرب امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر رقص کررہا ہے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی عرب خود القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 7 جون 2017 - 00:17
سعودی عرب نے کی قطر کے خلاف کارروائی جاری ہے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند اور قطر کی تمام سائٹوں کو فیلٹر کرنے کے بعد اب قطر ایئرویزکے تمام دفاتر بند کردیئے ہیں سعودی عرب نے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستے بھی قطر پر بند کردیئے ہیں۔