مہر خبررساں نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد عام اور بےگناہ افراد کو نشانہ بنا کرسنگین اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں دہشت گردوں کے افکار اور عقائد کا جائزہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے بہیمانہ جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام اس قسم کے مجرمانہ اعمال کی اجازت دیتا ہے۔حزب اللہ نے لندن کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 جون 2017 - 00:53
حزب اللہ لبنان نے برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔