مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم کے وزیراعظم چارلز مچل پستول کی آواز سے بہرے ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلز مچل اس وقت جزوی طور پر بہرے ہو گئے جب دارالحکومت برسلز میں شہزادی ایسٹرڈ نے ریس کے آغاز کیلئے چارلز کے کان کے انتہائی قریب پستول چلائی دی جس کی آواز نے وزیر اعظم کے کانوں پر گہرا اثر ڈالا ۔ 54 سالہ شہزادی ایسٹرڈ بیلجیئم کے بادشاہ کی چھوٹی بہن ہیں۔حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعد وزیر اعظم کے متعدد ٹیسٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔
برسلز میں ہونے والی 20 کلومیٹر ریس ایک سالانہ ریس ہے جس میں 40 ہزار حصہ لینے والے افراد کے ہمراہ شہزاردی نے بھی پسٹل فائر کرنے کے بعد حصہ لیا۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2017 - 12:22
بیلجیم کے وزیراعظم چارلز مچل پستول کی آواز سے بہرے ہو گئے ۔