مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔افغان حکام کے مطابق ننگرہارمیں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی کی۔ صوبے ہرات میں افغان فورسز کی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر 2 ساتھیوں سے سمیت مارا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں24 وہابی دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2017 - 13:39
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔