متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور خلیج فارس کی ریاستوں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے امریکی صدر کے دورے کے بعد خلیجی ریاستوں میں باہمی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے قطر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ  سعودی عرب اور خلیج فارس کی ریاستوں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے امریکی صدر کے دورے کے بعد خلیجی ریاستوں میں باہمی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ انور قرقاش نے قطر پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی اس روش کو تبدیل کرے جس سے خلیجی ریاستوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
قرقاش کے نزدیک یہ ایک سنگین خطرے کا حامل فتنہ ہے جس کو ختم کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنی ٹوئیٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک شدید بحران سے گزر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطر مصری تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت کرتا ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امارات کی برہمی کا قطر پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ۔ قطر خود کو سعودی عرب سے بھی زیادہ مضبوط سمجھتا ہے اور وہ عرب ممالک کی رہبری کا مدعی بھی ہے۔ قطر کے تہران کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہیں۔ قطر کے امیر نے حال ہی میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی۔ قطر، عمان اور کویت کے تعلقات ایران کے ساتھ  بہت بہتر ہیں ۔ جس کی وجہ سے سعودی عرب کو ایران کو تنہا کرنے میں زبردست اور تاریخی شکست کا سامنا ہے۔