مہر خبررساں ایجنسی نے الولوء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی یزیدی اور امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے 5 مظلوم شہیدوں کے جنازے ان کے ورثا کی تحویل نہیں ديئے اور شہداء کو تشییع جنازہ کے بغیر ہی دفن کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے تین شہیدوں ،شہید محمد الساری، شہید محمد زین الدین اور شہید محمد العکریرا کو المحرق مقبرہ میں جبکہ 2 شہیدوں شہید احمد العصفور اور شہید محمد حمدان کو الماحوز مقبرہ میں دفن کیا ہے۔ ان شہداء نے بحرینی عوام کے محبوب رہنما اور روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بحرین کی سفاک حکومت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کے درمیان الدراز علاقہ میں لڑائی اور کشیدگی جاری ہے جس میں اب تک 6 افراد شہید اور 286 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کریلا ہے۔