مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت 11 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے سبزار احمد اور اس کے 3 ساتھیوں کو پلوامہ سیکٹر کے علاقے ترال میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ضلع بارہ مولہ کے رام پور اور اڑی سیکٹر میں بھی 8 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان وانی کی جگہ سبزار احمد بٹ نئے کمانڈر بنے تھے جنھیں ہندوستانی فورسز نے ترال میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2017 - 13:59
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت 11 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔