اجراء کی تاریخ: 23 مئی 2017 - 13:52

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق    اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ علی شمخانی اس سفر میں ماسکو میں آٹھویں سکیورٹی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے اس اجلاس میں 70 ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں، شمخانی اس اجلاس کے ضمن میں روس کے اعلی حکام اور بعض دیگر ممالک اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔