اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئیٹ میں سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کل صدارتی انتخاب ہوئے ہیں امریکہ جو جمہوریت اور اعتدال کا مدعی ہے وہ ایران کے جمہوری نظام پر حملہ کرکے خطے کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کل صدارتی انتخاب ہوئے ہیں امریکہ جو جمہوریت اور اعتدال کا مدعی ہے وہ ایران کے جمہوری نظام پر حملہ کرکے خطے کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کی حمایت کررہا ہے۔ جواد ظریف نے سوال کرتے ہوئےکہا ہے کہ کیا یہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ہے یا سعودی عرب سے 4 کھرب اور 80 ارب ڈالر وصول کرنے کی پالیسی کاحصہ  ہے؟۔