مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرینی حکومت کے ظالمانہ حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بحرینی حکومت کو عوام کا مقابلہ کرنے کے بجائے ان کے مطالبات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور مذاکرات کے ذریعہ معاملات کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ مذہبی علماء بحرینی قوم کا سرمایہ اور سب سے متعلق ہیں ۔ بحرینی عوام پرامن طور پر اپنے مطالبات کا پیچھا کررہے ہیں اور ایسے حالات میں بحرینی حکومت کے اشتعال انکيز اقدامات حالات کو مزید بد تر کرسکتے ہیں بحرینی حکومت کو انسانی حقوق پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرحکومت نے بحرین کےشیعہ مسلمانوں کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2017 - 20:12
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرینی حکومت کے ظالمانہ حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔