مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی امریکی اسلامی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس اجلاس کا مقصد ہمیں دھمکی آمیز پیغام دینا ہے تو ہمیں امریکی سعودی اسلامی اجلاس سے کوئی خوف نہیں ہے۔سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ ریاض میں امریکی اسلامی سربراہی اجلاس امریکہ اور سعودی عرب کے ضعف اور کمزوری کی علامت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ کو اللہ تعالی کے بجائے امریکہ کی طاقت اور قدرت پر بہت زيادہ ناز اور اعتماد ہے جبکہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات اور قدرت پر ایمان اور یقین ہے۔ اور ہمیں سعودی عرب میں ہونے والے امریکی سعودی اسلامی اجلاس سے کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہے۔ سید ہاشمی صفی الدین نے کہا کہ امریکی سعودی اجلاس ختم ہوجائے گا امریکہ نے سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر ہبتھیار فروخت کرکے اپنا ٹیکس اور تاوان وصول کرلیا ہے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کو نہیں بلکہ اسلامی مزاحمتی تنظیموں ، عراق، شام اور یمن کی عوام کو کامیابی نصیب ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ عرب ڈکٹیٹر شیوخ کے اپنےممالک میں جمہوریت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور وہ ایران کی جمہوری حکومت کے لئے خطرات پیدا کررہے ہیں لیکن انھیں صدام معدوم کی طرح اپنے شوم منصوبوں میں شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔