اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے اہم امیدوار سید ابراہیم رئیسی نے شہر ری کی مسجد ارشاد میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے اہم امیدوار سید ابراہیم رئیسی نے شہر ری کی مسجد ارشاد میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ ان کے اہلخانہ نے بھی اپنا ووٹ بیلٹ بکس میں ڈالدیا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی نے ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابات کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے اپنی طاقت اور قدرت کا مظآہرہ کیا ہے۔