غیر ملکی ذرائع ابلاغ رائٹرز،فرانس 24، المنار ، العہد، ایسوسی ایٹڈ پریس اور دیگر ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ  رائٹرز،فرانس 24،  المنار ، العہد، ایسوسی ایٹڈ پریس اور دیگر ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی خبر دی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایران کے صدراتی انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں ابتدائی گھنٹوں ميں ہی عوام کی طولانی صفیں لگ گئی ہیں۔العہد اور فرانس 24 کے مطابق ایران کے صدارتی  انتخابات میں عوام کی  بڑے پیمانے پر شرکت  اس بات کا مظہر ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے انقلاب سے والہانہ محبت ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کے بارہویں انتخابات میں اصل مقابلہ موجودہ صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ہے۔