مہر خبررساں ایجنسی العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے مجوزہ خطاب میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے اتحادی اسلامی ممالک کے بعض رہنماؤں کو اسلام اور مذہبی روا داری کا درس دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر اپنے خطاب میں اسلامی عقائد،مذہبی رواداری ،بین المذاہب ہم آہنگی پر سعودی عرب اور اس کے مدعوین کو امریکی اسلامی آداب سےروشناس کرائیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اس کے حامی بعض اسلامی ممالک کے سربراہان کو اسلام کے بارے میں درس دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے امریکہ کے نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زير صدارت امریکی اسلامی اجلاس کا منصوبہ بنا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے مکروہ اور بھیانک چہرے کو مزيد نمایاں کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 مئی 2017 - 00:25
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے مجوزہ خطاب میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے اتحادی اسلامی ممالک کے بعض رہنماؤں کو اسلام اور مذہبی روا داری کا درس دیں گے۔