مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں یمنی فورسز اور قبائل نے توپخانہ کےحملے میں کئی درجن سعودی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کے توپخانہ نے جیزان میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کے اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے کئی درجن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج نے جبل صلب اور مآرب میں بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ یمن کے نہتے عوام گذشتہ دوسالوں سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیون کی وحشیانہ بمباری اور بربریت کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور خون کی شمشیر پر فتح تک ان کا مقابلہ سعودی صہیونیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔ یمن پر حملے میں سعودی عرب کو امیرکہ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر کویت اور بعض دیگر امریکی اتحادی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔