مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے روسی وزیر خا رجہ سے ملاقات میں خفیہ نوعیت کی اہم معلومات روس کو فراہم کی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق خفیہ معلومات میں داعش سے متعلق مددفراہم کرنےوالے ذرائع کی شناخت بھی ظاہر کی گئی ہے ، ایسی معلومات دی گئی ہیں جن کے بارے میں کئی امریکی حکام بھی لاعلم تھے ۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبرسامنے آنے پر ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ رہنماؤں نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر خبر درست ہے تو یہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے منہ پر تھپڑ مارنے کے برابر ہے ۔
امریکی مشیرقومی سلامتی میک ماسٹر نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کےوقت میں اُسی کمرےمیں تھا،ایسا کچھ نہیں ہوا۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا بھی کہنا ہے کہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں مشترکہ چیلنجز تو زیربحث آئے لیکن خفیہ آپریشن کے طریقہ کار اور سورسز کا تذکرہ نہیں ہوا۔
اجراء کی تاریخ: 16 مئی 2017 - 13:19
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے روسی وزیر خا رجہ سے ملاقات میں خفیہ نوعیت کی اہم معلومات روس کو فراہم کی ہیں۔