مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے برادر ملک ترکی میں 6 پاکستانیوں کو اغوا کرنے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق استنبول میں مافیا ترک اور کرد گروپوں نے 6 پاکستانیوں کو اغواءکے بعد تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا اور قتل ہونے والے دوافراد کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ چار افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں اور اغواءکاروں کی طرف سے پاکستانیوں کو اغواءکے بعد ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن پاکستان کا برادر ملک ترکی پاکستانیوں کو بچانے اور ان کے قاتلوں کو سزا دینے میں ناکام رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 مئی 2017 - 12:20
پاکستان کے برادر ملک ترکی میں 6 پاکستانیوں کو اغوا کرنے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔