مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر الرقہ میں امریکی اتحادی فوجیوں کے فضائی حملے میں 22 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں حملے میں بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں عورتیں اور بچے سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں سوار 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کریدا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں داعش کو بہانہ بنا کر عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ شام میں امریکی جنگی طیاروں نے اب تک سیکڑوں بےگناہ افراد کو شہید کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 مئی 2017 - 14:26
شام کے شہر الرقہ میں امریکی اتحادی فوجیوں کے فضائی حملے میں 22 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں حملے میں بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں عورتیں اور بچے سوار تھے۔