مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سری نگر سے 70 کلومیٹر دور ہندواڑہ کے علاقے میں واقع جنگلات میں فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا جہاں علیحدگی پسندوں اور فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔ہندوستانی فوج کے ترجمان راجیش کالیہ کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے 1947 میں برصغیر کو چھوڑنے سے قبل پاکستان اور ہندوستان کے قیام کے بعد کشمیر دونوں نومولود ریاستوں کے درمیان ایک تنازع بن گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ دونوں ہی ممالک کشمیر پر اپنا حق جتاتے ہیں اور اس وجہ سے دونوں کے درمیان 3 جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 مئی 2017 - 22:18
ہندوستانی فورسز نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔