مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے جدید ترین دفاعی میزائل نظام کی سعودی عرب کو فروخت کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ اس میزائل ڈیفنس سسٹم کی قیمت تقریباً ایک ارب ڈالر ہے امریکہ سعودی عرب سے اس کی حفاظت کی قیمت وصول کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو امید ہے کہ امریکی کانگریس جدید ترین دفاعی میزائل نظام تھاڈ کی سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی گی ۔
اس حوالے سے سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ کے چیئرمین سینیٹر جیمز رِچ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ امریکہ نے اس حوالے سے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے اور امید ہے کہ کانگریس بھی اس کی منظوری دیدےگی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسی ماہ کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ دورے میں سعودی عرب کی سیکورٹی پر ہونے والے امریکی اخراجات پر بات چیت کے علاوہ اربوں روپے مالیت کے دفاعی سودوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی امریکہ آل سعودی کی ظالم و جابر حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کی پوری قیمت وصول کرنا چاہتا ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی بادشاہت کو بچآنے کے لئے امیرکہ کو بڑے اخراجات اٹھانے پڑ رہے ہیں اور سعودی عرب سے اب پورے اخراجات وصول کئے جائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2017 - 10:38
امریکی کانگریس کی جانب سے جدید ترین دفاعی میزائل نظام کی سعودی عرب کو فروخت کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ اس میزائل ڈیفنس سسٹم کی قیمت تقریباً ایک ارب ڈالر ہے امریکہ سعودی عرب سے اس کی حفاظت کی قیمت وصول کررہا ہے۔