مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ادارے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کے لیے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی، جیمز کومے کو اپنی برطرفی سے متعلق ٹیلی ویژن کے ذریعے معلوم ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جیمز کومے سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا عہدہ لے لیا۔
امریکی ذرائع کے مطابق کومےلاس اینجلس میں ایف بی آئی کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے اس دوران انہیں ٹیلی ویژن پر اپنی برطرفی کی خبر چلتی نظر آئی ۔
پہلے پہل تو جیمز کومے اس خبر کا یہ سوچ کر مذاق اڑانے لگے کہ شاید یہ کسی کی شرارت ہے تاہم انہیں قریبی دفتر پہنچنے کا کہا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کر دیئے گئے ہیں۔
بعد میں انہوںنےایف بی آئی ملازمین کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا میرایقین ہےکہ ایف بی آئی ڈائریکٹرکو صدرکسی بھی وجہ سےنکال سکتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پرسرنہیں کھپاؤں گاکہ فیصلہ کیوں ہوااوراس انداز سے کیوں ہوا، مجھےامیدہےاس معاملےمیں آپ بھی سرنہیں کھپائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 11 مئی 2017 - 11:44
امریکی ادارے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کے لیے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی، جیمز کومے کو اپنی برطرفی سے متعلق ٹیلی ویژن کے ذریعے معلوم ہوا۔