اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2017 - 19:15

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں امریکہ کے وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن اور روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر پر تبادلہ خیال کیا۔