پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے امیرکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے امیرکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان  کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سے سعودی عرب کے وزیراطلاعات و ثقافت عواد بن صالح نے ملاقات کی اور شاہ سلمان کی طرف سے امریکی اسلامی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا جس کو نواز شریف نے قبول کرلیا۔سعودی وزیر نے ملاقات میں کہا کہ ریاض میں امریکہ،عرب اور اسلامی اجلاس کا انعقاد کررہے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ ،عرب سمٹ کے دوران وزیراعظم کی پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوگی ۔ ذرائع کے مطاقب سعودی عرب کے بادشاہ نے عملی طور پر حرمین شریفین کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے انھیں امریکہ کے حوالے کردیا ہے اور بیت المقدس کے بعد حرمین الشریفین بھی امریکی صہیونی تسلط میں آگئے ہیں۔ کیونکہ حرمین الشریفین پر عملی طور پر امیرکی ایجنٹوں کا کنٹرول اور قبضہ ہوگیا ہے۔