مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے مند میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مند میں کی جانے والی کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ۔ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر تھی۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد تخریب کاری، سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر واردواتوں میں ملوث تھا ، جبکہ اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے2اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں پاکستانی فورسز نے وہابی دہشت گرد کا نام ذکر نہیں کیا۔
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2017 - 00:25
پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے مند میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک کردیا ہے۔