پاکستان کے علاقہ چیچہ وطنی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں اسکول کے کئی بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چیچہ وطنی میں  شہد کی مکھیوں کے حملے میں اسکول کے کئی بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے ہیڈماسٹر، اسکول ٹیچرز اور طلبا کو زخمی کردیا۔پاکستانی ذرائع کے مطابق کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 24/14 ایل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کی زد میں اسکول ہیڈ ماسٹر، 4 اساتذہ اور 30 سے زائد بچے آکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے تمام متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دے کران کی جان بچالی ہے۔