مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق روس کے 2 بمبار طیارے امریکی ریاست الاسکا کے ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوگئے جنھیں امریکی طیاروں نے آلاسکا کی فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے کہاہے کہ آج صبح روسی بیئر بومبرز اور Su-35 فلینکر فائٹر طیارے الاسکا کے ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے لیکن انہیں امریکی فوجی طیاروں کی جانب سے روک دیا گیا ہے ۔الاسکا کی حدود میں داخل ہونے والے روسی طیاروں کا امریکی f-22سٹیلتھ جنگی طیاروں نے تیزی کے ساتھ پتہ چلا لیا جس کے بعد انہیں مزید اندر آنے سے روک دیا گیا ۔
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2017 - 00:21
امریکی حکام کے مطابق روس کے 2 بمبار طیارے امریکی ریاست الاسکا کے ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوگئے جنھیں امریکی طیاروں نے آلاسکا کی فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔