اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج اسلام آباد میں پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر ملاقات اور گفتگو کی۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق جواد ظریف دیگر اعلی پاکستانی رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران سرحد پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی میرجاوہ سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے جس پر ایران نے تہران میں پاکستانی سفیر کو زارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔