شام میں امریکی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پوتین کے درمیان پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں شام میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پوتین کے درمیان پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں شام میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام فریقین کو شام میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین نے پورے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبالہ خیال کیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی جس میں پائیدار امن قائم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گيا۔